May ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  •  اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کی عبوری ضمانت میں توسیع

ہندوستانی سپریم کورٹ نے بدھ کو اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے

سحرنیوز/ہندوستان:  عدالت نے اسی کے ساتھ واضح کیا ہے کہ پروفیسر علی خان محمود آباد کے اظہار رائے کے آئینی حق پر کوئی قدغن نہیں ہے تاہم مقدمے سے متعلق کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے پرہیز کریں۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہا ہے کہ چونکہ معاملہ حساس ہے اس لئے وہ سوشل میڈیا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر اس کے بارے میں کچھ بھی بولنے اور لکھنے سے پرہیز کریں۔ یاد رہے پروفیسر علی خان محمود آباد کو آپریشن سندور سے متعلق ایک پوسٹ کے بعد مبینہ اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں دو مقدمات قائم کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعد میں سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دی تھی۔ ادھر آپریشن سندور کے حوالے سے ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے متنازع بیان پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے نے اپنی ابتدائی رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرادی ہے۔ وجے شاہ نے ایک تقریر میں آپریشن سندور کی کمانڈر کرنل صوفیہ قریشی کوپہل گام دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کی بہن کہا تھا۔ 

ٹیگس