کشمیر کے کئی ضلعوں میں چھاپہ مار کارروائیاں!
May ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی کائونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مار رہی ہے- رپورٹ کے مطابق یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں- حکام کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائیاں سری نگر، بڈگام، اونتی پورہ، پلوامہ، کپوارہ اور شوپیاں اضلاع میں انجام دی جا رہی ہیں-

جموں کشمیر کے حکام نے کہا کہ 'تفتیش کے دوران، مختلف مشتبہ افراد کو ایک مخصوص انکرپٹڈ میسجنگ ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے پایا جارہا ہے جسے دہشت گرد ہینڈلرز کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے'۔
ان کا کہنا ہے کہ ان افراد پر سرحد پار سے مشکوک اداروں سے رابطے میں ہونے کا شبہ ہے'۔