ہندوستان میں پھر ایک مسجد ہوئی شہید، انتظامیہ کا دعویٰ، مسجد کی تعمیر غیر قانونی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i444666-ہندوستان_میں_پھر_ایک_مسجد_ہوئی_شہید_انتظامیہ_کا_دعویٰ_مسجد_کی_تعمیر_غیر_قانونی
اترپردیش کے ضلع سہارَنپور میں ایک زیر تعمیر مسجد کو انتظامیہ کی جانب سے منہدم کیے جانے کے بعد غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
(last modified 2025-05-31T08:12:57+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پھر ایک مسجد ہوئی شہید، انتظامیہ کا دعویٰ، مسجد کی تعمیر غیر قانونی

اترپردیش کے ضلع سہارَنپور میں ایک زیر تعمیر مسجد کو انتظامیہ کی جانب سے منہدم کیے جانے کے بعد غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ندوستانی میڈیا کے مطابق، ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں زیرتعمیر مسجد کو منہدم کئے جانے کے واقعے پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس درمیان واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے اس کارروائی کو غیر قانونی، یکطرفہ اور فرقہ وارانہ ذہنیت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب زمین متعلقہ افراد کی اپنی ہے تو مسجد کی تعمیر کو غیر قانونی کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟

کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود

دوسری جانب انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مسجد کی یہ تعمیر غیر قانونی تھی اور متعدد بار نوٹس دیے جانے کے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھا گیا، جس کے بعد اسے گرایا گیا ہے۔  ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہارنپور میں مسجد منہدم کرنے کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اتر پردیش میں اقلیتوں کے ساتھ انتظامی کارروائیوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی حلقے اس طرح کی کارروائیوں کو امتیازی قرار دیتے آئے ہیں۔