Jun ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آئی پی ایل میں بھگدڑ ، ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا

آئی پی ایل میں جیت کے جشن میں بھگڈر مچنے اور اس میں درجنوں شائقین کرکٹ کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد ریاست کرناٹک کے ہائی کورٹ نے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کر لی۔

سحرنیوز/ہندوستان:ہندوستانی میڈیا کے مطابق سانحہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے، کرناٹک ہائی کورٹ نے ازخود کارروائی شروع کی ہے اور احتساب کا تعین کرنے کے لیے آج ہی سماعت کا وقت مقرر کر دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس وی کامیشور راؤ اور جسٹس سی ایم جوشی پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔

اب تک حکومت، بی سی سی آئی اور آر سی بی کسی نےبھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جس کے بعد ہائی کورٹ نے مداخلت کرتے ہوئے از خود نوٹس لیا۔

کرناٹک حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ذمہ دار نہیں، یہ تقریب آر سی بی اور اسٹیڈیم حکام نے منعقد کی تھی جبکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ صرف مقامی ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے اور منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھے۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل ٹرافی کو پہلی بار بنگلور کی رائل چیلنجرز، آر سی بی ٹیم نے ٹرافی کو اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز اس خوشی کا جشن بینگلور میں اُس وقت ایک المناک سانحے میں تبدیل ہو گیا جب توقع سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہونے کے بعد گرمی، حبس اور پھر بھگدڑ میں کم از گیارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

ٹیگس