ہندوستان کی ریاست منی پور میں کرفیو میں نرمی
ہندوستان کی ریاست منی پورکے دارالحکومت امپھال سمیت فساد زدہ اضلاع میں کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کے مغربی اور مشرقی علاقوں، کاکچنگ ، تھوبل اور بشنو پور میں کرفیو ميں نرمی کا اعلان گیا ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو میں نرمی کے اعلان کے ساتھ لوگ ضروری اشیا کی خریداری کے لئے گھروں سے نکل پڑے اور بازاروں ميں ہجوم دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست منی پور میں میتی قبیلے کے ایک رہنما کی گرفتاری کے بعد ریاست منی پورکے دارالحکومت امپھال سمیت مختلف اضلاع میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کی وارداتیں بھی رونما ہوئیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا۔ اسی کے ساتھ فساد زدہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروسیز بھی بند ہیں۔