Jun ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان : طیارہ حادثہ میں ایک شخص زندہ بچا، بتائی حادثہ کے وقت کی صورت حال

ہندوستان میں ایئر انڈیا کے حادثے میں ایک 40 سالہ مسافر زںدہ بچ گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: زندہ بچ جانے والے " وسواس کومار نے بتایا ہے کہ پرواز کے 30 سیکنڈ کے اندر ایک تیز آواز ہوئي اور طیارہ حادثے کا شکار ہو گيا۔ یہ سب بہت جلدی میں ہوا اور مجھے جب ہوش آیا تو میرے چاروں طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔"

ہندوستان کے صوبہ گجرات کے شہر احمدآباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے تمام مسافروں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم ایک شخص زندہ بچ گیا جسے ایک معجزہ سمجھا جا رہا ہے

ہندوستانی ذرائع کے مطابق "وسواس کوماررمیش " ایئر انڈیا کی فلائٹ میں " 11اے" سیٹ پر بیٹھ کر لندن جا رہے تھے۔ حادثہ کے بعد وہ خود چل کر باہر آئے تاہم انہيں اسپتال میں داخل کرا دیا گيا ہے۔

وسواس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ " میں جب اٹھا تو میرے چاروں طرف لاشیں بکھری تھیں ، میں ڈر گیا ، میں کھڑا ہوا اور ایک طرف بھاگا۔ میرے چاروں طرف طیارے کے ٹکڑے پڑے تھے۔ پرواز کے تیس سیکنڈ کے بعد ہی تیز آواز ہوئي اور حادثہ ہو گیا۔ یہ سب بہت جلدی ہوا۔ "

وسواس کومار کے سینے ، آنکھوں اور پیروں پر چوٹ لگی ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔

لندن کے گیٹ وک جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر ، عملے سمیت 242 مسافروں کے ساتھ جمعرات کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 1.38 پر احمد آباد سے اڑا تھا لیکن کچھ ہی سیکنڈ میں حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئ۔

خبروں کے مطابق وسواس کومار کے علاوہ طیارے میں سوار تمام لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

 

 

ٹیگس