Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کشمیر میں بس کھائی میں گری ، متعدد فوجیوں کی موت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کم سے کم اٹھارہ ہندوستانی فوجی مارے گئے اور زخمی ہوئے ہيں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع‏ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے اودھم پور میں ہندوستان کی سیکیورٹی فورس کی بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہو گئ ہے جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کی میڈیا کے مطابق بس ضلع اودھم پور میں بسنت گڑھ کے علاقے کنڈوا کے قریب سے گزر رہی تھی۔

حادثے کا شکار ہونے والی اس بس میں اٹھارہ اہلکار سوار تھے۔

ہندوستان کے پولیس اہلکار ایس پی سندیپ بھٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس