Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • دہلی میں بم کی افواہ پر اسکول بند

ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں بم کی دھمکی ملنے کے بعد متعدد اسکولوں کو خالی کرالیا گيا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج صبح دہلی پبلک اسکول، شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول سمیت متعدد اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکی ملی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد فوری طور پر اسکولوں کو طلبا سے خالی کرا کر انہیں گھر بھیج دیا گیا اور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کے دستوں نے تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں۔ 

اس رپورٹ کے مطابق بم رکھنے کی دھمکی ٹیلیفون کے ذریعے ملی جس کے بعد اسکولوں کی انتظامیہ نے فوری طور پر طلبا کو اسکول سے باہر نکال دیا اور اطرف کے علاقوں میں بھی وحشت پھیل گئی ۔

 قابل ذکر ہے کہ دہلی میں اس سے پہلے بھی متعدد اسکولوں اور کالجوں میں بم رکھنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ 
 

 

 

ٹیگس