Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کی یاترا جاری ، ووٹ چوری کے الزامات  کا اعادہ

ہندوستان کی ریاست بہار میں جاری ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران انڈیا اتحاد کے اہم رہنماؤں نے ایک بار پھر بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام لگایا اور عوام سے آئندہ انتخابات میں تبدیلی لانے کی اپیل کی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈيا ذرائع کے مطابق ووٹر ادھیکار یاترا کے تحت بہار کے آرہ میں منعقدہ ایک عظیم الشان اجلاسِ عام میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے مشترکہ طور پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں عوام سے تبدیلی کی اپیل کی۔

اس دوران جلسے میں موجود ہزاروں افراد ، بار بار ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزيشن لیڈر راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لڑائی صرف ووٹ کی نہیں بلکہ عوام کے حق اور مستقبل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے عوام کے روزگار اور مواقع چھین لیے ہیں، چاہے وہ پبلک سیکٹر ہو یا فوج میں بھرتی کا موقع یہ سب کچھ چند بڑے صنعت کاروں کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ہے۔

ٹیگس