Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست بہار میں نئے ووٹر شناختی کارڈ کا اعلان

ہندوستان کا الیکشن کمیشن بہار میں ووٹر لسٹ کی گہری نظر ثانی یعنی ایس آئي آر کے بعد نئے جدید ترین ووٹر شناختی کارڈ جاری کرے گا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈيا نے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ اب ملک میں جہاں کہیں بھی ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی یعنی ایس آئي ار ہوگی، ووٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کے ووٹر شناختی کارڈ ملیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہار میں جاری کردہ ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد ریاست کے تمام اہل ووٹروں کو نئے ووٹر شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ اب نافذ ہونے والا ہے۔ تاہم یہ اطلاع آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ابھی تک نئے کارڈ جاری کرنے کے لیے وقت کی حد نہیں بتائی ہے۔ ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات اکتوبر کے آخر یا نومبر کے وسط میں ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ اسمبلی کی مدت بائیس نومبر کو ختم ہو رہی ہے، اس سے پہلے نئی اسمبلی کا قیام لازمی ہے۔

ٹیگس