پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر ہندوستان کا ردعمل
Sep ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر ہندوستان نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی خبروں کو دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کو اس بات کا علم تھا کہ یہ معاملہ طویل عرصے سے زیر غور ہے اور اب باضابطہ طور پر معاہدے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہم اپنی قومی سلامتی اور علاقائی اور عالمی استحکام پر اس کے اثرات کا بغور مطالعہ کریں گےان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور ہمہ گیر قومی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔