راہل گاندھی کا حکومت اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ
ہندوستان میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں ووٹروں کی فہرست میں منظم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور کانگریس کے ووٹ جان بوجھ کر حذف کیے جا رہے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئی دہلی میں خصوصی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ انکشافات ٹھوس ثبوتوں پر مبنی ہیں اور اس سلسلے میں ہائیڈروجن بم ابھی آنا باقی ہے، یعنی اصل دھاندلی کے ثبوت ابھی سامنے آئیں گے۔ راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر بھی الزام لگایا کہ وہ ان عناصر کا تحفظ کر رہے ہیں جو ہندوستانی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ عوام کے سامنے یہ واضح ثبوت پیش کریں گے کہ ووٹ کس طرح شامل اور حذف کیے جا رہے ہیں اور یہ سب کچھ سافٹ ویئر کے ذریعے منظم طریقے سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے کرناٹک کے آلند اسمبلی حلقے کی مثال پیش کی، جہاں ہزاروں ووٹ حذف کرنے کی کوشش کی گئی۔ راہل گاندھی کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے دوسری جانب الیکشن نے راہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹوں کو آن لائٹ ڈیلیٹ نہيں کیا جاسکتا ہے