-
سر زمین ہندوستان پر میسی کا پر جوش استقبال، اسٹار فٹبالر نے راہل گاندھی کو پیش کیا خاص تحفہ
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۰:۱۹حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میسی نے اپنی 10 نمبر کی مشہور ارجنٹائنا ٹیم والی جرسی راہل گاندھی کو بطور تحفہ پیش کیا۔ میسی اور راہل نے کچھ دیر خوشگوار ماحول میں بات چیت بھی کی۔
-
کیا پارلیمنٹ میں امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا؟ راہل- پرینکا نے کی سخت تنقید
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۳:۰۰لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔
-
راہل گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے تین اہم سوال! چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) کو الیکشن کمیشن کے انتخابی پینل سے کیوں ہٹایا گیا؟
Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کو حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر چیف جسٹس آف انڈیا کو الیکشن کمیشن سے متعلق افسران کے تقرر کی کمیٹی سے کیوں ہٹا دیا گیا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں تین ضروری اور سیدھے سوال اٹھائے جنہوں نے سیاسی ماحول میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔
-
ہندوستان: پارلیمنٹ میں دوسرے دن بھی ایس آئی آر پر ہنگامہ، انڈیا اتحاد کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج
Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۲ہندوستانی پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کے آج دوسرے دن بھی ووٹر لسٹ کی جامع خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر اپوزیشن کے بحث کے مطالبے کی وجہ سے زبردست ہنگامہ رہا۔ پہلے دن پیر کو بھی ایوان کی کارروائی ہنگامے کی نذر ہوگئی تھی۔
-
ہندوستان: سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے خلاف نیا مقدمہ
Nov ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۰دہلی پولیس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت کی بنیاد پر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے خلاف نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ایک نیا کیس درج کیا ہے۔
-
مودی جی، ہندوستان کے بچے آپ کے سامنے گھٹ رہے ہیں۔ آپ خاموش کیسے رہ سکتے ہیں؟ دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی پر راہل گاندھی کا سوال
Nov ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۴راہل گاندھی نے ’سنگین فضائی آلودگی‘ پر مودی کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پارلیمنٹ میں فوری بحث اور سخت نیشنل ایکشن پلان کا مطالبہ کیا، جبکہ بچوں کی صحت کو ہنگامی صورتحال قرار دیا۔
-
کانگریس: آئين و جمہوری اقدار کے مخالف آج سیاسی فائدے کے لئے اس کا دم بھر رہے
Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۹کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے آئین اور جمہوری اقدار کی کبھی حمایت نہیں کی مگر آج سیاسی فائدے کے لیے اس کا دم بھر رہی ہے
-
ہندوستان کا دستور مساوات، انصاف اور عزت کا وعدہ ہے: اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۰راہل گاندھی نے یومِ آئین پر کہا کہ ہندوستان کا دستور مساوات، انصاف اور عزت کا وعدہ ہے، جس پر کسی حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے آئین کی حفاظت کو ہر شہری کا فرض قرار دیا ہے۔
-
ایس آئی آر ایک سوچی سمجھی چال، پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے: راہل گاندھی
Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۵لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) عمل کے خلاف ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، یہ کوئی اصلاح نہیں ہے بلکہ مسلط کیا گیا ظلم ہے۔‘‘
-
آر ایس ایس ملک کے عوام کو مذہب، ذات اور صوبوں میں بانٹنے کی سازش کر رہی ہے: راہل گاندھی
Nov ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۴راہل گاندھی نے کشن گنج میں انتخابی جلسے کے دوران کہا کہ آر ایس ایس ملک کو مذہب اور ذات کے نام پر بانٹ رہی ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن اتحاد و محبت کی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔