بی جے پی اتحاد کی صورت میں استعفیٰ دینے کو تیارہوں : ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ریاستی وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی کو حکومت میں شامل کرنا ضروری ہے تو میرا استعفیٰ قبول کر لیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ریاستی وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی کو حکومت میں شامل کرنا ضروری ہے تو میرا استعفیٰ قبول کر لیں۔
عمر عبداللہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے علاقے اچبل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جارہا ہے اور کشمیری عوام کا یہ مطالبہ طویل عرصے سے جاری ہے اور اب ایسے پورا ہونا چاہیے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ کو جلد از جلد مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لیے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد کرنے کی جگہ استعفیٰ دینا پسند کریں گے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی نے مزید کہا کہ وہ مکمل ریاست کے درجہ کے لیے بی جے پی کے ساتھ کوئی سیاسی معاہدہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اگر ایسی صورتحال پیش آتی ہے تو میں اپنے اصولوں سے سمجھوتہ کرنے کی جگہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دوں گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ان کی اولین ترجیح لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے کسی طرح کی کوئی خیرات نہیں چاہتے۔ کشمیر کے لوگ بس اپنی کھوئی ہوئی پہچان واپس چاہتے ہیں۔