ہندوستان: 8 مونتھا کا خطرہ ، الرٹ جاری
ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں گردابی طوفان مونتھا سے نمٹنے کے لئے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ذرائع کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا گردابی طوفان بہت تیزی کے ساتھ آندھرا پردیش کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ طوفان آج رات آندھرا پردیش کے مچھلی پٹنم اور اور کلنگا پٹنم کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں سمندر میں طغیانی آگئی ہے اور اونچی اونچی لہریں ساحل سے ٹکرانے لگی ہیں۔
اس دوران اڈیشہ کے گنجام ضلع میں آندھرا پردیش کے سو سے زائد ماہیگیروں کو بچالیا گیا ہے جو طوفان میں پھنس گئے تھے۔
طوفان سے نمٹنے کے لئے آندھرا پردیش، اوڈیشہ، تامل ناڈو، پڈو چـیری اور چھتیس گڑھ میں قومی آفات سے نمٹنے والی این ڈی آر ایف کی درجنوں ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
این ڈی آر ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محسن شہیدی نے بتایا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کے سبھی حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
طوفان کے پیش نظر محکمہ ریل نے درجنوں ٹرینین منسوخ کردی ہیں۔