Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ حکومت فونز میں سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ لازمی کرنے پر غور کر رہی ہے

سنچار ساتھی نامی ایپ کے جبری انسٹالیشن کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لینے کے بعد اب ہندوستان کی حکومت فون میں سیٹلائٹ پر مبنی لوکیشن ٹریکنگ کو لازمی بنانے پر غور کر رہی ہے-

 سحرنیوز/ہندوستان  سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا سی او اے آئی نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ اگر حکومت اسمارٹ فون کمپنیوں کو اے-جی پی ایس ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کا حکم دے گی، تبھی صارف کے درست لوکیشن کا پتہ چل سکے گا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے حوالے سے ’اے بی پی‘ نے لکھا ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت ٹیلی کام انڈسٹری کی ایک تجویز پر غور کر رہی ہے، جس میں اسمارٹ فون کمپنیوں کو سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ فیچر کو فعال کرنا ہوگا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

 

رپورٹ کے مطابق ایپل، گوگل اور سیمسنگ جیسی کمپنیوں نے رازداری کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔ اس ٹکنالوجی میں سیٹلائٹ سگنل کے ساتھ سیلولر ڈیٹا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے فون کی لوکیشن سروس ہمیشہ آن رہے گی اور صارف کے پاس اسے غیر فعال کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہندوستان کی حکومت نے ملک کی موبائل ساز کمپنیوں اور موبائل فروشوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ سنچار ساتھی ایپ ناقابل حذف انداز میں لازمی طور پر انسٹال کریں تاہم سخت مخالفت کے بعد حکومت اس فیصلے کو واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔

 

ٹیگس