ہندوستان ؛ نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مغربی بنگال میں ہائی الرٹ
Jan ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے سو کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں :
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ نپاہ وائرس ایک خطرناک زونوٹک (zoonotic) وائرس ہے جو بنیادی طور پر چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے۔
ماہرین کے مطابق نپاہ وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں جس کے باعث حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔