مشرقی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے ایران کا عزم
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں ایران، مشرقی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں پرعزم ہے-
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے روز تہران میں ایران اور ویتنام کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ " لگوانگ ہویی" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مشرق کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجی یہ ہے کہ، دونوں قوموں کے درمیان مثبت ماضی کے پیش نظر ایران ، ویتنام کے ساتھ تعلقات میں فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے-مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سائنس و ٹکنالوجی اور صنعتی توانائیوں سے بہرہ مند ہے اور وہ، ویتنام کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کے لئے آمادہ ہے اور ایران کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں قانونی طور پر حمایت کرے گی- ایران اور ویتنام کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ویتنام کا پارلیمانی وفد، اس دورے میں، مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت اور ایسے کارناموں سے آشنا ہوا جو دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور تعاون کے سلسلے میں نئی فضا سازگار بنانے میں ممدو معاون ثابت ہو سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے-