ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتے جانے پر عباس عراقچی کی تنقید
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے، جو نیویارک میں گروپ ستتّر اور چین کے نویں اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں،عالمی سطح پر اختیار کئے جانے والے فیصلوں میں شراکت سے متعلق ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک، دہرے معیار اور یکطرفہ طور پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر کڑی تنقید کی اور اس قسم کے اقدامات کو ترقی کے ایجنڈے میں شامل مقاصد کو آگے بڑھائے جانے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث قرار دیا۔ انھوں نے عالمی سطح پر مالی و اقتصادی نیز تجارتی عمل کو بہتر بنائے جانے میں گروپ ستتّر اور چین کے کردار کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے ترقی پذیر ملکوں کے مقاصد کے حصول کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کا مطالبہ کیا۔