Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کو سانحہ منی کے سلسلے میں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور احمد المولد سے ہفتے کے دن ملاقات کی۔

حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں سانحہ منی میں بڑی تعداد میں اسلامی ممالک کے حجاج کے جان بحق ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب کو ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اسلامی ممالک کے حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اس انسانی المیے سے پہنچنے والے دکھ کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
 حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ سعودی عرب کے حکام کو ان ممالک کے حکام کے ساتھ مشاورت کرنی چاہئے جن کے حجاج اس سانحے میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
تہران میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور احمد المولد نے بھی اس ملاقات میں سانحہ منی سے متعلق تازہ ترین تحقیقات سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، مصر، نائیجیریا، ترکی، تنزانیا اور کینیا سمیت مختلف ممالک کے سیکڑوں حجاج کرام سانحہ منی میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ بعض اعداد و شمار کے مطابق اس حادثے میں ایک ہزار کے قریب حجاج کا انتقال ہوا ہے ۔

ٹیگس