Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو ایران کا سخت انتباہ
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو ایران کا سخت انتباہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے صبر کا امتحان لینے کی کوشش نہ کریں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے بحرین اور سعودی عرب میں اسلحہ اسمگل کرنے کے سعودی وزیر خارجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے، سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بے بنیاد الزامات کے ذریعے ایران کو نہ آزمائے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعداللہیان نے کہا کہ سعودی حکومت خود یمن، عراق اور شام میں دہشت گردوں کی کھلی اور پوشیدہ حمایت کررہی ہے اور اس کو اس کا سلسلہ بند کردیناچاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو اسی طرح بحرین جیسے چھوٹے سے ملک کو اپنی غلط پالیسیوں کا اکھاڑا نہیں بنانا چاہئے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ" میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صبر کا امتحان نہ لیں۔"

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کو الزام تراشی کے بجائے سانحہ منیٰ  پر توجہ دینا چاہیے۔


حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ تہران نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے معمول کے تعلقات بحال رکھنے کی کبھی مخالفت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال اب سعودی عرب کے کورٹ میں ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ سعودی عرب میں کون لوگ فیصلے کرتے ہیں۔

ٹیگس