ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونی گفتگو
-
ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونی گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے صدور نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعے کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران کہا کہ وہ مستقبل قریب میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے تیسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کا دورہ کریں گے۔
ولادیمیر پوتن نے تہران اور ماسکو کے طویل المیعاد باہمی تعاون میں توسیع اور اس تعاون کی سطح بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے خطے کے مسائل کے بارے میں ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔
روس کے صدر اپنے دورہ تہران کے موقع پر گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے تیسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ون ٹو ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔
گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کا تیسرا سربراہی اجلاس تیئیس نومبر کو تہران میں بلایا جا رہا ہے۔