ویانا میں عباس عراقچی اور ہیلگا اشمید کی ملاقات
Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید نے ویانا میں بات چیت کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ہفتے کی سہ پہر شام کے بارے میں بین الاقوامی ویانا کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید سے ویانا کے امپیریل ہوٹل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کی۔اس ملاقات میں اراک کے تحقیقاتی ری ایکٹر کی تعمیرنو کی دستاویز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ارکان مجید تخت روانچی اور حمید بعیدی نژاد بھی موجود تھے۔