حسین امیرعبداللہیان کی اسماعیل ولد الشیخ سے ٹیلی فون پر گفتگو
Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں یمن کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کو اس ملک کے بحران کی واحد راہ حل قرار دیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور یمن میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے یمن پر جارحیت کے خاتمے اور سیاسی راہ حل پر توجہ مرکوز کرنے کو ضروری قرار دیا۔