اسماعیل ولد شیخ احمد ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لئے تہران پہنچے
Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لئے تہران پہنچے ہیں۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد ایران کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے بدھ کی صبح تہران پہنچے۔
وہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کرکے یمن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
حسین امیر عبداللہیان اور اسماعیل ولد شیخ احمد نے منگل کے روز ٹیلی فونی گفتگو کی تھی جس میں تمام یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کو بحران یمن کی واحد ممکن راہ حل قرار دیا گیا تھا۔ اسماعیل ولد شیخ احمد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے دورے کے بعد تہران پہنچے ہیں۔