Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی
    ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی، تکفیری گروہوں کو بچانے اور مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں-

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سنیچر کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ امریکی پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور انھوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ شام میں جنگ شروع کرکے ایسی دلدل میں پھنس جائیں گے- ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشرق وسطی کا علاقہ بارود کے ڈھیر پر ہے جس کی وجہ سرحدی جارحیتیں ہیں کہا کہ یہ خطرہ علاقے کے تمام ملکوں کو درپیش ہے اور اگر سب ایک بڑی جنگ کو روکنا چاہتے ہیں تو سب کو آگے بڑھنا چاہیے اور اس آگ کو پوری طرح بجھا دینا چاہئے-

محسن رضائی نے علاقے کی کشیدگی ختم کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ کے اندر علاقے کے ملکوں میں پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے اور اس پر قابو پانے کی صلاحیتیں موجود ہیں لیکن وہ اپنی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کر رہا ہے- ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے علاقے کے حالات کے سلسلے میں ایران کی روش کے بارے میں کہا کہ ایران کو علاقے کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے سفارت کاری جیسے تمام وسائل بروئے کار لانا چاہیے-

ٹیگس