Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ سعودی کو اپنے ارد گرد بدلتے ہوئے حقائق تسلیم کر لینے چاہئیں۔

صادق حسین جابری انصاری نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار ایران سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی حقائق اور حالات کو تسلیم نہیں کرتا ہے جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ سعودی عرب ماضی کی جانب واپسی کے لئے جنگ کر رہا ہے، کہا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی ایران کی خارجہ پالیسی کے مقابلے میں ہے اور اس پالیسی پر اصرار خطے میں کشیدگی اور بحران میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

صادق حسین جابری انصاری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب سمیت کسی بھی اسلامی اور ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کے درپے نہیں ہے لیکن سعودی عرب نے ایران کے مقابلے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا تب تک ثالثی پر مبنی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ٹیگس