Mar ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر شدید لڑائی
    سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر شدید لڑائی

یمن کے ذرائع نے سرحدی علاقے پر سعودی عرب اور یمنی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے پٹھوؤں اور یمنی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کے بعد یمن کے شمال مغرب میں واقع صوبہ حجہ میں پیش قدمی پر مبنی جارحین کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

العالم ٹی وی چینل نے بھی کہا ہے کہ صوبہ مآرب میں تداوین چھاؤنی پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملوں میں جارح سعودی فوجیوں کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

شمالی یمن میں واقع صوبہ الجوف کی الخنجر چھاؤنی پر بھی یمنی سیکورٹی فورسز کے میزائل حملے میں متعدد سعودی پٹھو ہلاک ہوگئے ہیں اور جارحین کو شدید مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک اور امریکہ کی حمایت سے مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام پر وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان حملوں میں دسیوں ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس