Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ریاست کیرالا کے پتنگل مندر میں آگ لگنے کا واقعہ تین بجے رات کو پیش آیا-
    ہندوستانی ریاست کیرالا کے پتنگل مندر میں آگ لگنے کا واقعہ تین بجے رات کو پیش آیا-

ہندوستان کی ریاست کیرالا کے پتنگل مندر میں ہونے والے واقعے میں چوراسی افراد ہلاک اور دوسو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں -

کیرالا کے وزیر اعلی اومن چنڈی نے پتنگل مندر کی صورت حال کو خطرناک قرار دیا ہے جہاں آتشبازی کے دوران، لگنے والی آگ میں چوراسی افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ کیرالا کے وزیر اعلی نے اپنی انتخابی مہم ملتوی کردی اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے -

ہندوستانی ریاست کیرالا کے پتنگل مندر میں آگ لگنے کا واقعہ تین بجے رات کو پیش آیا- پولیس نے چوراسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں-

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے-

ٹیگس