ایران کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ روس
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے دورہ روس کا مقصد مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائل بوگدانف سے مختلف علاقائی مسائل خاص طور سے شام اور یمن کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔ ان کا یہ دورہ، ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ اور جنیوا میں مختلف ملکوں منجملہ امریکہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا کی بات چیت کے بعد انجام پا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس، شام کے اندرونی مسائل میں بیرونی مداخلت کے بغیر مذاکرات کے ذریعے اس ملک کے مسائل کو حل کئے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔