May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران سے روس کے لئے زرعی اجناس اور مچھلیوں کی برآمد

اسلامی جمہوریہ ایران روس کو زرعی اجناس اور مچھلیاں برآمد کر رہا ہے۔

نائب وزیر زرعی جہاد حسن صالحی نے پیر کو اعلان کیا کہ ایران سے زرعی اجناس اور مچھلیاں روس برآمد کرنے کے لئے تہران اور آستارا خان کے درمیان براہ راست ہوائی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تہران اور آستارا خان کے درمیان پہلی پرواز اسی ہفتے میں انجام پائے گی۔

ایران کے نائب وزیر زرعی جہاد حسن صالحی نے زرعی اجناس اور مچھلیاں روس برآمدکرنے کی تیاریاں مکمل ہو جانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مچھلیاں اور زرعی اجناس ایران سے روس بھیجنے کے لئے سمندری اور فضائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ہی کسٹم کی سہولتیں بھی ان تیاریوں میں شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایران اور روس کے محکمہ کسٹم کے درمیان گرین چینل قائم کرنے کے ایک معاہدے پر بھی عنقریب دستخط ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ معاہدے کا متن تیار کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس