May ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران روس کی غذائی ضروریات پوری کرے گا

ایران روس کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بات ایران کے وزیر صنعت و تجارت و معدنیات، محمد رضا نعمت زادہ نے تہران میں روس کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس کی ضرورت کی غذائی اشیا اور اجناس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اور روس کے درمیان اقتصادی لین دین کے فروغ کے لیے مناسب ماحول فراہم ہو گیا ہے۔

ایران کے وزیر تجارت و صعنت و معدنیات نے روس کو ایران کا اسٹریٹیجک شریک قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

روس کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم آندرے بلیانی نوف نے اس موقع پر ایران سے روس کے لیے غذائی اجناس کی برآمدات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بینکاری تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس