May ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع، جنرل حسین دہقان
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع، جنرل حسین دہقان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آج شام اور عراق کو جس صورتحال کا سامنا ہے وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش کا نتیجہ ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے تہران میں حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر کہا کہ اسلامی سرزمینوں میں جنگ و خونریزی کا بازار گرم رکھنا، عالم اسلام کے دشمنوں کی سازش ہے۔ جنرل حسین دہقان نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت، دہشت گردوں کی مالی اور فوجی حمایت کرتے ہیں تاکہ مسلمانوں کا قتل عام کرائیں- انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج کی نظر میں اہمیت اس بات کی ہے کہ، صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرے-

ایران کے وزیر دفاع جنرل دہقان نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تکفیریوں کو کسی بھی لحاظ سے مسلمان نہیں سمجھتا کہا کہ تکفیری عناصر کے عقیدہ و عمل کا کسی بھی اعتبار سے اسلامی اصولوں سے کوئی ربط نہیں ہے- واضح رہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے۔

ٹیگس