May ۳۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران روس ایٹمی تعاون کے فروغ پر زور

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے آئی اے ای او کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے تہران ماسکو ایٹمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے بتایا کہ "فردو" کی ایٹمی سائٹ میں ایٹمی آئسوٹوپ کی پیداوار شروع کرنے کے منصوبے میں روس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس بھی ایران سے چالیس ٹن بھاری پانی کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم اس بارے میں معاہدے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے امریکہ کو بھاری پانی کی فروخت کے بارے میں کہا کہ ، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران اس بات کا پابند ہے کہ وہ ایک سو تیس ٹن اضافی بھاری پانی ایٹمی کلب کے ارکان کو فروخت کرے ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ حکومت امریکہ نے ایران سے ساڑھے آٹھ ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے بتیس ٹن بھاری پانی کی خریداری کا اعلان کیا تھا۔

یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی میں ہائیڈروجن آکسائید، ڈی ٹو او یا ٹو ایچ ٹو او بھاری پانی کہا جاتا ہے جو ایٹمی ری ایکٹر میں موڈیریٹر کے طور پراستعمال ہوتا ہے۔

ٹیگس