Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • یونیسکو کی ایگزیکٹیو کونسل نے اپنے دو سو ویں اجلاس میں الخلیل میں حرم ابراہیمی اور بیت اللحم میں مسجد بلال بن رباح کو فلسطین کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔
    یونیسکو کی ایگزیکٹیو کونسل نے اپنے دو سو ویں اجلاس میں الخلیل میں حرم ابراہیمی اور بیت اللحم میں مسجد بلال بن رباح کو فلسطین کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے سرزمین فلسطین اور وہاں کے مقدس اسلامی مقامات سے متعلق فلسطینیوں کے حق کی حمایت میں یونیسکو کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت میں یونیسکو کی ایگزیکٹیو کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسجدالاقصی کے بارے میں مسلمانوں کے حق کی حمایت میں اس کونسل کی تاکید کی قدردانی کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے منفی ردعمل کو عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے میں اس غاصب حکومت کے فریب کارانہ اقدامات کے بے پردہ ہونے اور اس حکومت کی جانب سے عالمی قوانین کے بارے میں ذمہ داری سے کام نہ لئے جانے کا مظہر قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارۂ یونیسکو کی ایگزیکٹیو کونسل نے اپنے دو سو ویں اجلاس میں الخلیل میں حرم ابراہیمی اور بیت اللحم میں مسجد بلال بن رباح کو فلسطین کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ان مقدس مقامات کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سلسلے میں یونیسکو کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے اس عالمی ادارے کے ساتھ اپنا تعاون منقطع کر دیا۔

ٹیگس