Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکا کا ناکام اور نامراد چہرہ پوری دنیا کے نمایاں ہوچکا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا کا ناکام اور مایوس چہرہ آج پوری دنیا کے سامنے نمایاں ہو چکا ہے

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے صوبہ البرز میں اپنے ایک بیان میں  امریکی فوج کے بارے میں خود امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام دشمن قوتیں ناکام اور مایوس ہوچکی ہیں اور حتی اب امریکی حکام بھی اپنی فوجی طاقت کے زوال اور اس کے فوج کے کمزور ہوجانے کا اعتراف کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملکی ہوائی بیڑے کے دوتہائی طیارے پرواز کرنے  کے قابل نہیں  ہیں اور امریکا کو فوجی مشکلات کے ساتھ ساتھ دسیوں  لاکھ  لوگوں کی بے روزگاری اور غربت کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے ان بیانات سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ امریکی عملی طور پر کوئی اقدام کرنے کی توانائی نہیں رکھتے اور وہ صرف باتیں کرتے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران سے جنگ کا سینیریو ختم ہوچکا ہےکہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ  جہادی پیمانے پر ایران کی دفاعی طاقت میں زبردست طریقے سے اضافہ ہوچکا ہے اور آج ایران کا دفاعی ڈھانچہ انتہائی مضبوط و مستحکم ہے اور اس کی وجہ سے ایران کی دفاعی توانائیاں کئی گناہ بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ فوجی آپشن کا استعمال کرنے سے انہیں ہلاکت و تباہی کے سوا اور کچھ بھی نہیں ملےگا-

 

ٹیگس