Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی فوج اور سی آئی اے کو دہشت گرد قرار دینے کا ہنگامی بل تیار

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں دو ہنگامی بل پیش کئے جائیں گے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں پائے جانے والے بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے علاقے میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی فوج ہی علاقے میں امریکی خفیہ اداروں کا آپریشن چلا رہی ہے۔
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ طریقوں کے پیش نظر ایرانی اراکین پارلیمنٹ سے ہم آہنگی کے ساتھ امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں بل تیار کیا گیا ہے۔

ٹیگس