Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان پارلیمانی تعلقات میں فروغ دوستانہ تعلقات کی توسیع میں موثر ہے -

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران میں ہندوستانی سفیر سورب کمار سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور ہندوستان علاقے اور دنیا کے دو بڑے ملک کی حیثیت سے تعلقات کے فروغ کے لئے کافی صلاحیتوں اور توانائیوں کے حامل ہیں - انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک انرجی ، جدید ٹیکنالوجی ، اقتصاد ، زراعت اور مختلف بنیادی پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کر سکتے ہیں- اس ملاقات میں تہران میں ہندوستان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کا تعاون، تعاون کے مختلف میدانوں کی شناخت اور تعلقات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے- ہندوستانی سفیر نے سیاحت کی صنعت سمیت مختلف ثقافتی و سماجی میدانوں میں تعلقات کے فروغ کی بھی خواہش ظاہر کی -

 

 

 

ٹیگس