شاہراہ ریشم تمام ممالک کے لیے مفید
ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین کے حکام ایران کے ساتھ بینکاری تعاون کی بحالی کے لئے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی شاہراہ ریشم کانفرنس کے موقع پرکہا کہ ایران شاہراہ ریشم کی بحالی اور ون بیلٹ-ون روڈ کے عظیم منصوبے میں اہم اور فعال کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران قدیمی شاہراہ ریشم سے منسلک رہا ہے اور اب اپنی قابلیت اور تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے شاہراہ ریشم کے جدید منصوبے پر تعاون کو فروغ دے سکتا ہے.
ایران کے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عالمی شاہراہ ریشم کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب اور ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک (AIIB) کے صدر کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن کا مقصد باہمی تعاون بالخصوص بینکنگ کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا.
علی طیب نیا نے کہا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک (AIIB) کی شاخ ایران میں سرگرم ہوچکی ہے.
واضح رہے کہ 7 ستمبر 2013 کو چین کے صدر نے قازقستان کے دورے کے دوران پہلی مرتبہ شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کی مشترکہ تعمیر کی تجویز پیش کی تھی ۔