ایران کی شریف انجینئرنگ اور شنگھائی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط
ایران کی شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے سربراہ اور شنگھائی یونیورسٹی کے بورڈ سربراہ نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ایران کی شریف انجینئرنگ یونیورسٹی اور شنگھائی یونیورسٹی بورڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط، شاہراہ ریشم کے علاقوں میں واقع یونیورسٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر ہوئے-
اس اجلاس میں جو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے متعلق ممالک سے تھا اور مشرقی چین میں منعقد ہوا تھا، پینتیس ممالک کی یونیورسٹیوں کے سربراہوں اور نائب سربراہوں نے شرکت کی-
دوسری جانب ایران چین ایوان تجارت کے سربراہ اسد اللہ عسگر اولادی نے ایک انٹرویو میں شاہراہ ریشم کو ملکوں کے درمیان آسان تجارت اور لین دین کے لئے ایک موقع سے تعبیر کیا-
شاہراہ ریشم، زمانہ قدیم میں ایشیائی ممالک کے تاجروں کے لئے ایک اہم روڈ چینل تھا کہ جو مغربی، مشرقی اور جنوبی ایشیا نیز شمالی افریقہ اور مشرقی یورپ کو ایک دوسرے سے ملاتا تھا اور چابہار بندرگاہ اس تاریخی راستے کا چوراہا شمار ہوتی ہے-