Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران، قزاقستان تعلقات کے فروغ پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور قزاقستان کے صدر نور سلطان نظربایف نے آستانہ میں اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی توسیع پر زور دیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق قزاقستان کے صدر نور سلطان نظربایف نے اس ملاقات میں تہران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آستانہ کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایران کو قزاقستان کا ہمسایہ اور اہم اسٹریٹجیک شریک ملک قراردیا۔

قزاقستان کے صدر نے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے دہشت گردی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ہمہ جانبہ تعاون پر تاکید کی۔

ایران کے وزیرخارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران کا اہم ترین مقصد ہمسایہ ملکوں کے ساتھ  تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے آستانہ میں اپنے قیام کے دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی، چین کے وزیرخارجہ وانگ یی، اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  سے الگ الگ ملاقات کی جس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ٹیگس