امن و سیکورٹی قابل فروخت نہیں، ایران کے وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ تصور ترک کر دینا چاہئے کہ دوسرے ملکوں میں بدامنی پھیلا کر امن و سیکورٹی قائم کی جاسکتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو برلین میں یورپ کی خارجہ تعلقات کونسل کے سالانہ اجلاس میں اس بات پر تنقید کرتے ہوئے کہ علاقے میں بعض کا یہ خیال ہے کہ امن و سیکورٹی کو خریدا جا سکتا ہے اور دوسرے ملکوں میں ناامنی پیدا کر کے امن حاصل کیا جا سکتا ہے، کہا کہ اس سوچ کو ترک کر دینا چاہئے اس لئے کہ امن کو خریدا نہیں جا سکتا اور اسے باہر سے درآمد بھی نہیں کیا جا سکتا-
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت علاقے میں سعودی عرب کے توسط سے جو نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور داعش کی طرف سے جو عام کیا جا رہا ہے، اس میں کافی مشابہت پائی جاتی ہے-
محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین دوسروں کے بل پر کامیاب نہیں ہو سکتی اور ایران اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہا کہ یورپ میں خلیج فارس کے علاقے کے تنازعات کے حل میں مدد کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور یورپی یونین کو خلیج فارس کے علاقے میں مذاکرات شروع کرانے میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہئے-