یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا دورہ تہران
Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی مذاکرات کی دوبارہ بحالی اور یمن کے محصور اور قحط زدہ عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے طریقوں پر گفتگو کی - اقوام متحدہ کے نمائندے تہران میں اپنے قیام کے دوران یمن کے ہی حالات پر بات چیت کررہے ہیں - یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے گذشتہ ہفتے مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے بھی یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا - اسماعیل ولدالشیخ نے اس سے پہلے جون میں تہران کا دورہ کیا تھا -