Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے بارے میں مغرب کے دوہرے معیاروں پر تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب اور نسل سے تعلق نہیں ہے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر دہشت گردی کے بارے میں دوہرا معیار اپنائے جانے کی سوچ پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے امریکا کے شہر شارلٹس ول اور اسپین کے شہر بارسلونا میں نسل پرستانہ اور دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور مغرب میں ہر طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اسلام کی توہین کئے جانے کے بارے میں مغربی ملکوں کے اقدامات اور بیانات پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب یا نسل سے تعلق نہیں ہے اور یہ کسی بھی مذہب یاقومیت کی نمائندگی نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ریاست ورجینیا میں شارلٹس ول میں ایک نسل پرست گروہ کے ارکان نے لوگوں کی بھیڑ پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں ایک عورت ہلاک اور انیس دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب جمعرات کو اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی داعش کے ایک دہشت گرد نے اپنی گاڑی لوگوں کی بھیڑ پر چڑھادی میں جس میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
امریکی صدر نے شارلٹس ول کے نسل پرستانہ حملے کی بہت ہی بے دلی کے ساتھ مذمت کی لیکن بارسلونا حملے کے فورا بعد انہوں نے اسلام کے خلاف زہر اگلا اور مسلمانوں سے سختی پیش آنے کی بات کی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے شارلٹس ول کے نسل پرستانہ حملے کی اس لئے کھل کر مذمت نہیں کی کہ انہیں خوف ہے کہ نسل پرست گروہوں اور سخت گیر ریپبلیکنز کی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔

ٹیگس