Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی رپورٹ منافقین اور دشمنوں کے دعووں پرمبنی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کی مبصر کی حالیہ رپورٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ منافقین اور ایرانی نظام کے دشمنوں کے بے بنیاد دعووں اور الزامات پر مبنی ہے۔

اسلامی جمہوریہ  ایران کی عدلیہ کے چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کے روز تہران میں عدلیہ کے حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے دشمن کی سازشوں سے نمٹنے کے لیے ایرانی عدلیہ کے ارادے کو مزید مضبوط کیا جائے گا.

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی رپورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ایرانی نظام اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے من گھڑت اور جھوٹے دعووں پر مبنی ہے .

آیت اللہ لاریجانی نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف ایسی رپورٹ ہمارے لیے بالکل نئی بات نہیں ہے.

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ، دشمنوں کے  مقابل ہمارے عزم وارادے کے مستحکم  ہونے کا باعث بنا ہے جو ایران کی طاقت کی علامت اور ہمارے اقدامات کی توثیق کرتا ہے.

چیف جسٹس صادق آملی لاریجانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ر پورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ترقی پسند قوانین اور آئین کے مطابق اپنی کارکردگی اور اقدامات کا دفاع کررہا ہے.

 

ٹیگس