Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرانے کی ایران کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کا حل وزارت خارجہ کے پروگراموں میں شامل ہے - ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے کوشش کی ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کو بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ میں اٹھائے اور عالمی رائے عامہ اور دیگر حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائے -

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا  کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کرنے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے حقوق کو مسلسل پامال کئے جانے کے سلسلے اور ان کے خلاف جاری غیرانسانی اقدامات کی مذمت کریں اورعالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سے کہیں کہ وہ اس منظم نسل کشی اور قتل عام کے سلسلے کو بند کرائے -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تجویزپیش کی ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کے حقوق کے دفاع کے لئےعالم اسلام متحد ہو اور روہنگیامسلمانوں کی حمایت میں عملی اقدام کرے - انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک متحد ہو کر اس نسل کشی کا مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں تو اس نسل کشی اور قتل عام کے بانی عناصر اپنے اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائیں گے -

 

ٹیگس