Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کا دورہ دمشق

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے دمشق میں شام کے وزیرخارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے الگ الگ ملاقات کی۔

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے بدھ کو دمشق میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، شام کی تازہ ترین صورت حال اور مشرق وسطی کے حالات نیز عالمی مسائل پر  بات چیت کی-

علاء الدین بروجردی نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمودہ یوسف صباغ سے بھی ملاقات کی-

اس ملاقات میں بھی دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کی ہم آہنگی کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا-

قابل ذکر ہے کہ ایران کے سینیئر پارلیمنٹیرین علاء الدین بروجردی ایک وفد کے ہمراہ منگل کی رات دمشق پہنچے تھے-  

 

ٹیگس