Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کا مناسب جواب ملے گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دوسروں کی بیان بازی کو خاطر میں لائے بغیر علاقے میں اپنی تعمیری پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی کے اعلان کے بعد تہران کی جانب سے امریکی فیصلے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بارہ اکتوبر کو ایران اور جامع ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنی پالیسی کو واضح کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر کاربند ہونے کے بارے میں واشنگٹن کی تصدیق کے لئے مقررہ تین ماہ کی مہلت پندرہ اکتوبر کو پوری ہو رہی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی غلط پالیسیوں کی بنا پر مشرق وسطی کا علاقہ ایک زمانے سے مسائل و مشکلات سے دوچار ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی استحکام کا عامل اور علاقے میں تکفیری دہشت گردی کا مقابل فریق بنا رہا ہے اور وہ اسی تناظر میں اپنی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے لئے علاقے کے حقائق اب مکمل واضح ہوتے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی مشرق وسطی کے ملکوں کو اپنے زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی دائرے میں وہ اپنی بعض پالیسیوں کو آگے بھی بڑھا رہے ہیں جس کے نتیجے میں خود انھیں، امریکہ اور علاقے کے ملکوں کو نقصان کے سوا اور کچھ نتیجہ نہیں ملا ہے۔
محمد جواد ظریف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قوم کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

ٹیگس