Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر اسلامک ورلڈ پیس فورم کی تاکید

اسلامک ورلڈ پیس فورم نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اس غیر انسانی فکر کا فکری و ثقافتی مہم سے مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامک ورلڈ پیس فورم  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردانہ سرگرمیاں، ایسی پرتشدد اور غیر انسانی سرگرمیاں ہیں جو انسانی حقوق کے واضح اور بنیادی ترین اصولوں منجملہ حق زندگی، امن و سلامتی اور انصاف و آزادی کے سراسر خلاف انجام پاتی ہیں۔اس بیان میں آیا ہے کہ اس وقت مختلف وجوہات منجملہ مفاد پرستی اور بڑی سامراجی طاقتوں کی حمایت کی بنا پر دنیا میں ہر طرف دہشت گردی سے لاحق خطرات بڑھے ہوئے ہیں اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں عورتیں، بچے اور عام شہری زیادہ بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔اسلامک ورلڈ پیس فورم نے تاکید کی ہے کہ داعش گروہ اگرچہ اپنے فوجی وجود کے اعتبار سے آخری سانسیں لے رہا ہے، مگر ممکن ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اس کے افکار اور اثرات ابھی بھی باقی ہوں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی حکومتیں اور حریت پسند اقوام، مسلمانوں کے قسم خوردہ دشمنوں کی تفرقہ انگیزیوں اور ان کے حیلوں سے ہوشیار رہیںسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلمیانی نے اکیس نومبر بروز منگل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے ایک خط میں عراق اور شام سے شجرہ خبیثہ داعش  کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے اس بڑی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی تھی -

ٹیگس