Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے خلاف تہران میں اسکولی طلبا کا مظاہرہ

سیکڑوں اسکولی طلبا نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کے جانے کے خلاف تہران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئزر لینڈ کے سفارت کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔۔

مظاہرے میں شریک اسکولی طلبانے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔مظاہرے کے اختتام پر ایک مذ متی بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی چوتھی نسل بھی امریکہ کے غیر معقول اقدامات کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی جانب قدم آگے بڑھا رہی ہے۔قابل ذکر ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھے دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر کے اس اشتعال انگیز اور غیر قانونی اعلان کی دنیا بھر میں مخالفت کی جا رہی ہے۔

ٹیگس